جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افغانستان کے بارے میں خصوصی مندوبین کا دو روزہ اجلاس کل دوحہ میں شروع ہوگا

 اسلام آباد(پی پی آئی)افغانستان کے بارے میں خصوصی مندوبین کا دو روزہ اجلاس کل (اتوار) دوحہ میں شروع ہوگا۔ افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندہ آصف درانی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے بلایا گیا ہے جس کا مقصد افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی روابط کو مزید مربوط بنانے کی حکمت عملی پر غور کرنا ہے۔اجلاس میں پاکستان کی شرکت اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے کی ان کوششوں کاحصہ ہے جن کا مقصدافغانستان میں پائیدار امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔