جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی عذر داریاں نمٹانے کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کئے ہیں۔

 اسلام آباد(پی پی آئی(الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری کو الیکشن ٹریبونل مقرر کیا ہے۔ سکھر اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن کیلئے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو الیکشن ٹریبونل ہوں گے۔ میر پور خاص اور حیدر آباد ڈویژن کیلئے جسٹس امجد علی SAHITO جبکہ جسٹس محمد سلیم JESSAR لاڑکانہ ڈویژن کیلئے الیکشن ٹریبونل ہوں گے۔اسی طرح بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ، جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا بلوچستان کیلئے الیکشن ٹریبونلز ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے یہ تقرریاں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی سفارش پر کی ہیں۔یہ ٹریبونلز عام انتخابات اور اس کے بعد ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں نمٹائیں گے۔