مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا مستحکم جمہوری حکومت کے قیام پر اتفاق

 اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے ایک مستحکم جمہوری حکومت کے قیام پر اتفاق رائے کیاہے جو ملک کے لئے ناگزیر ہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے ایک اجلاس کے دوران ہوا۔اجلاس میں حکومت سازی کے معاملے پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔دونوں جماعتوں نے مزید غور وخوض اور فیصلوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کل مذاکرات کے ایک اور دورپر اتفاق کیا ہے۔سینیٹر اسحق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اور ملک محمد احمد خان نے مسلم لیگ نون کی نمائندگی کی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثناء اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سحر اجلاس میں شریک تھے۔

Next Post

 آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخواو دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

Sun Feb 18 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پھوٹوہار، اسلام آباد، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔تاہم کشمیر، مری، گلیات، بالائی خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری […]