جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 اسلام آباد(پی پی آئی) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے تاہم اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔اس دوران سب سے زیادہ بارش دیر (بالائی 16، زیریں 04)، بالاکوٹ 14، پٹن 12، سیدو شریف 12، مردان 9، مالم جبہ 8، کاکول، پارہ چنار 7، کالام، دروش 4، چراٹ 3، میر کھانی 2، پشاور ایک، راولاکوٹ 15، مظفرآباد (ائیرپورٹ 14، سٹی12)، کوٹلی 13، گڑھی دوپٹہ 11، مری 13، چکوال 7، جہلم 5، راولپنڈی (چکلالہ 3، شمس آباد، کچہری ایک)، منڈی بہاو?الدین، گجرات، اسلام آباد (سٹی) 2،منگلا، استور اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 4، کوٹلی اور کالام میں 0.5 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق گوپس میں درجہ حرارت منفی 4، لہہ، کالام منفی 3، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔