کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 گلف فوڈ2024میں پاکستانی سالٹ کی  پذیرائی، برآمدات کے امکانات روشن

کراچی(پی پی آئی)دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہ فوڈز اور بیوریج کی نمائش ”گلف فوڈ 2024“ میں پاکستانی سالٹ مینوفیکچررز کو پذیرائی حاصل ملی۔ پاکستانی نمک کی مصنوعات اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں جس سے نمک کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کے وسیع امکانات روشن ہوئے۔پاکستانی سالٹ مینوفیکچررز نے دنیا کے بہترین نمک کے ذخائر رکھنے کے حوالے سے پاکستان کی اہمیت کو اجاگرکیا اور کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستانی سالٹ مینوفیکچررز کو اختراعات کی نمائش اور عالمی روابط قائم کرنے کے لیے ایک مستحکم پلیٹ فارم میسر آیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گلف فوڈ 2024 میں سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے اطمینان کا اظہارکیا۔ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زبیر موتی والا نے نمائش کے دورے کے موقع پر سالٹ ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔