جام شورو(پی پی آئی) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندرؒکا 772 واں سالانہ عرس جمعرات سے سہون شریف میں شروع ہو گا، ضلعی انتظامیہ جامشورو نے جمعرات 29 فروری کو ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذوالفقار میمن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔