سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی آج پشاور سے احتجاجی مہم شروع کرے گی

پشاور/اسلام آباد(پی پی آئی)جماعت اسلامی نے عام انتخابات  پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پشاور سے23 فروری سے سراج الحق کی قیادت میں احتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، ترجمان جماعت اسلامی قیصر  شریف  کا کہنا ہے کہ معاشی اور سیاسی استحکام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، انتخابات میں مسلسل دھاندلی پاکستان کو کمزور کر رہی ہے، ملک بھر میں مختلف جگہوں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، دھاندلی اور جھرلو پر خاموش نہیں رہیں گیاور اسے بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔  پی پی آئی کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف  کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، الیکشن پراسس کا مکمل آڈٹ اور تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔