سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم شروع

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں قومی شناختی کارڈ رجسٹریشن مہم شروع ہے، جس کے دوران نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں کو سہولت فراہم کررہی ہیں۔ تاہم ضلع کورنگی، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی کراچی کے کسی بھی مقام پر نادرا وین دست یاب نہیں ہوگی اور ان اضلاع کے مکین اپنے قریب ترین علاقے میں موجود نادرا وین سے استفادہ کرسکیں گے۔  پی پی آئی کے مطابق  نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈ آفس، کراچی  نے بتایا کہ جمعہ 23فروری کو مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کی دست یابی کا شیڈول درج ذیل ہے۔ نادرا موبائل رجسٹریشن وین نمبر ایم آر وی۔ 13،  23فروری صبح 9سے شام 5بجے تک میگا سینٹر، نارتھ ناظم آباد، ضلع وسطی، کراچی کے مقام پر موجود ہوگی۔ جب کہ انہی اوقات کارمیں وین نمبر ایم آر وی۔32میگا سینٹر، ڈی ایچ اے، ضلع جنوبی، ایم آر وی۔33پی اے ایف بیس فیصل اور عالمی مدنی مرکز، فیضان مدینہ، ضلع شرقی، ایم آر وی۔39سندھ ہائی کورٹ، ضلع جنوبی، ایم آر وی۔19نادرا آفس، صفورہ گوٹھ، ضلع ملیراور موبائل رجسٹریشن وین نمبر ایم آر وی۔38نادرا آفس، نثار شہید پارک، ڈی ایچ اے، ضلع جنوبی، کراچی کے مقام پر شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی۔