سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ کی تضحیک کی گئی تو جواب دیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ نواز کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک مختلف وزیراعلیٰ ہوں گی، ان کی تضحیک کی گئی تو جواب دیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایک انقلابی پروگرام عوام کے سامنے پیش کریں گی، انکے حلف اٹھانے کے 5 منٹ کے بعد چیزوں پر عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، ہم نے تو ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے، ہم نے کبھی رولز کو پارنہیں کیا۔ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پر جو تنقید کرے گا تو اپنی اصلاح کریں گے لیکن اگر وزیراعلیٰ کی تضحیک کی جائے گی تو جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری قانون سازی رکی ہوئی ہے، مریم نواز ایک مختلف وزیراعلیٰ ہوں گی۔