سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے، احسن اقبال

 شکر گڑھ(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شکر گڑھ خان باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا،ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے،عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیاپی ٹی آئی کو کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہے پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار اداکریں ملک میں پی ٹی آئی نے انتشار یا افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گاپاکستان کے امن اور سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو معاشی چیلجنز کا سامنا ہیملک کر سب نے گرداب سے نکالنا ہیملک میں صنعت،زراعت اور برآمدات کو بڑھاناہے ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کیآلہ کار ہیں آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا عمران کا دعوی ملک کے ساتھ دشمنی ہے یہ امداد رکوانے کی کوشش دوسری بار کی گئی۔