سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصیر الدین شاہ کا اپنی خود نوشت کے پاکستانی  اردو ترجمہ سے اظہار لاتعلقی

ممبئی/کراچی(پی پی آئی)بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کی 2014 میں شائع ہونے والی  خود نوشت  پاکستان میں غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی ہے۔نصیر الدین شاہ نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی رضامندی کے بغیر ان کی  خود نوشت  ’And then one day‘ کا اردو ترجمہ پاکستان میں فروخت کیا جارہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اس اردو ترجمے والی کتاب سے تعلق نہیں ہے، اور وہ اس کتاب کی فروخت کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔نصیر الدین شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں بسنے والے اپنے دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس کتاب کو نہ خریدیں۔کتاب ’دَین اینڈ ڈے ون‘ میں نصیر الدین شاہ نے اپنی زندگی کی کہانی کو سادہ الفاظ میں بیان کیا ہے، ان کی یہ کتاب بارہ بنکی کے ایک مسلم خاندان میں پرورش پانے سے لے کر کامیاب اداکار بننے تک کے سفر کے دوران کہانیوں پر مبنی ہے۔