مردان میں شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ ادا

(24 نیوز)مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہیکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر مارا گیا۔ دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

Next Post

‫صحت کی دیکھ بھال تک رسائی : پاکستان میںScreenHer کا اقدام 70 کلینکس میں 20 ہزار ذیابیطس اسکریننگ کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب

Tue Feb 27 , 2024
کراچی، پاکستان – Media OutReach Newswire – فروری 27 2024 – روش ذیابیطس کیئر (Roche Diabetes Care) اور سماجی انٹرپرائز گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے اشتراک سے ScreenHer ذیابیطس کی دیکھ بھال تک خواتیں کی رسائی کو بہتر بنانا چاہتا ہے کراچی، پاکستان – میڈیا آوٹریچ نیوز وائر- 22 فروری 2024ء – روش ذیابیطس کیئر پاکستان (روش) اور سوشل انٹرپرائز گرین […]