ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وزیراعلیٰ سندھ کے ا سکواڈ میں شامل پولیس موبائل الٹ گئی، ایک اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

 لاڑکانہ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے سکواڈ میں شامل پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو گئی۔ تیز رفتاری کے سبب ائیرپورٹ روڈ پر پولیس موبائل الٹ گئی جس میں سوار 7 اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پی پی آئی کے مطابق  پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔