اے این ایف کی کارروائیاں، 81 کلو منشیات برآمد، 3ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 کارروائیوں میں 81 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ترجمان کے مطابق کارروائیاں ملتان،کوئٹہ، حسن آباداور لکپاس ٹول پلازہ میں کی گئیں، پی پی آئی کے مطابق  کارروائی کے دوران 175 کلو کرسٹل ہیروئن،3 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 35 گرام ویڈ،2 کلو ہیروئن،1 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

Next Post

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیس کی سماعت آج ہوگی

Thu Feb 29 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، زندگی اور وطن واپسی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن 3139/2015 کی سماعت ”جمعہ، یکم مارچ“ کو مسٹر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت(کورٹ نمبر 6) میں ہوگی۔کیس کا سیریل نمبر1ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  […]