لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا،پولیس کے مطابق عالیہ شہزاد توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں مطلوب تھیں۔ عالیہ شہزاد تھانا سرور روڈ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
Next Post
آزاد کشمیر میں 4سے 9مارچ تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا
Sat Mar 2 , 2024
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)محکمہ صحت آزاد کشمیرکے زیر اہتمام 4مارچ سے 9مارچ تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جائے گا،خواتین اور بچے اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پی پی آئی کے مطابق اس ہفتے کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے […]
