شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پابندیاں مزید سخت

سرینگر(پی پی آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے7مارچ کے مجوزہ دورے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے علاقے میں پابندیوں مزید سخت کردی ہیں اور لوگوں کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔سرینگر میں ریلی کے مقام بخشی اسٹیڈیم اوراس کے ارد گرد کے علاقوں تک خاص طور پر لوگوں کی رسائی کو محدود کردیاگیا ہے۔ ان علاقوں میں صرف مجاز سرکاری اہلکاروں کو ہی داخلے کی اجازت ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سرینگر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر متعدد ناکے اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں اورجدید سکیننگ آلات سے لیس بھارتی فورسزکے اہلکار شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور افراد کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں۔حساس مقامات کی نگرانی کے لئے بھارتی فوجی مسلسل گشت کررہے ہیں جبکہ الیکٹرانک آلات اور ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ جلسہ گاہ کے ارد گرد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔