ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے خاص طورر دفعہ370کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے 7مارچ بروز جمعرات کوسرینگر کے دورے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بخشی سٹیڈیم سرینگر میں نریندر مودی کے جلسہ عام کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اورقابض حکام نے شہر بھر میں  سخت پابندیاں نافذ اورڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بڑھادی ہے جبکہ بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے اور فوجیوں کا گشت بڑھادیاگیا ہے۔ نریندر مودی کے دورے کے موقع پر سخت پابندیوں اور اقدامات کی وجہ سے جموں و کشمیر کے عوام میں مایوسی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ علاقے کے دورے کو اگست 2019 میں دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کی تلخ یادہانی کے طورپر دیکھتے ہیں۔ پورے سرینگر میں، فوجی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جن کی وجہ سے راہگیروں اور مسافروں کی آزادانہ نقل و حرکت میں خلل پڑ رہا ہے۔