ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی و دیگر کی رہائی کیلئے قرار داد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔قرارداد سابق سپیکر اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ قومی اسمبلی میں جمع کرائی۔قرارداد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر پارٹی رہنماو?ں کے علاوہ اسیر صحافیوں کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کر کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد میں مو?قف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔قبل ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی پر بنائے گئے مقدمات کو واپس لینے کے لیے قرارداد لارہے ہیں، ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں۔