وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

Next Post

 عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں سے انتہائی سختی سے نمٹوں گی، مریم نواز

Wed Mar 6 , 2024
لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عوام کے لیے مشکلات پیدا کیں تو سختی سے نمٹوں گی۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہارے ہوئے مائنڈ سیٹ کا کام لڑائی جھگڑا، جلاؤ گھیراؤ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپنی پہلی تقریر میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع […]