روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفدکی کراچی آمد

کراچی(پی پی آئی)روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کا 12 رکنی وفد کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ پی پی آئی کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹرحج کراچی نے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا جائزہ لیں گے۔ حج کے دوران پاکستانی حجاج کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سعودی حکام وزارت مذہبی امور، امیگریشن، سول ایوی ایشن، اے ایس ایف اور کسٹمز سمیت دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ کراچی ایئرپورٹ کا مشترکہ سروے کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکام کی رپورٹ پر رواں سال کراچی ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج کے دوران حجاج کی امیگریشن جدہ ایئرپورٹ کے بجائے کراچی ایئرپورٹ پر ہو گی۔ اس وقت صرف اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ہے۔کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے

Next Post

 جامعہ کراچی کے ملتوی شدہ امتحانات آج منعقد ہونگے

Wed Mar 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات2023اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2024کے یکم مارچ کو ہونے والے امتحانات بارش کے پیش نظر ملتوی کردیئے گئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ اب  07 مارچ کو منعقد […]