اسلام آباد(پی پی آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق درخواست احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی، قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے، جس پر جج ناصر جاوید نے کہا کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ کل کے لیے نوٹس کردیں لاہور سے آنا ہوتا ہے۔قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو درخواستیں اور بھی ہیں ان پر بھی معطل کردیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نیب نے اپیل واپس لے لی تھیں، العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں۔بعد ازاں احتساب عدالت نے تینوں درخواستوں پر تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
Next Post
پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ،اطلاق آج سے ہوگا
Wed Mar 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا،نئی فیس کا اطلاق 7 مارچ سے ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 روپے مقرر کر دی گئی،ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے […]
