صدارتی انتخاب ملتوی کیا جائے:صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد(پی پی آئی)صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن سے ایک روز قبل صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اس معاملے پر صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ پی پی آئی کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔یاد رہے کہ ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل ہیں تاہم سربراہ پشتونخوا میپ نے الیکٹورل کالج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Next Post

محسن نقوی کو سینیٹر منتخب کر کے وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

Fri Mar 8 , 2024
لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آ گیا، اتحادی جماعتوں نے سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق  سید محسن رضا نقوی سینیٹر کے آزاد امیدوار ہوں گے، حکومتی اتحاد کی […]