سیمنٹ کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارد

کراچی(پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بیور و برائے شماریات کے مطابق  ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1248 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.29 فیصدکم ہے۔اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1172، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205، اسلام آباد  1225، راولپنڈی 1215، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1250، لاہور 1286، فیصل آباد 1250، سرگودھا1242، ملتان 1266، بہاولپور 1280، پشاور 1250، بنوں 1200، اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1197 روپے ریکارڈکی گئی۔

Next Post

 خواجہ ناظم الدین پارک صدر ٹاؤن کی فٹ پاتھ پرغیرقانونی تعمیرات

Mon Mar 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی)بلدیہ جنوبی کے سابق وائس چیئرمین وسیم قادری نے کہا ہے کہ یونین کونسل نانکواڑہ صدر ٹاؤن کے خواجہ ناظم الدین پارک کی فٹ پاتھ پر سرکاری اداروں کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  وسیم قادری نے  ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کو ختم کرایا جائے۔انھوں نے عوام سے بھی […]