خواجہ ناظم الدین پارک صدر ٹاؤن کی فٹ پاتھ پرغیرقانونی تعمیرات

کراچی(پی پی آئی)بلدیہ جنوبی کے سابق وائس چیئرمین وسیم قادری نے کہا ہے کہ یونین کونسل نانکواڑہ صدر ٹاؤن کے خواجہ ناظم الدین پارک کی فٹ پاتھ پر سرکاری اداروں کی سرپرستی میں غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  وسیم قادری نے  ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کو ختم کرایا جائے۔انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ غیر قانو نی تعمیرات نہ خریدیں۔

Next Post

پرنسپل کالج آف نرسنگ میڈیکل کالج کااضافی چارج شازیہ کوثر کے سپرد

Mon Mar 11 , 2024
لاہور (پی پی آئی)محکمہ ا سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 19 کی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مس شازیہ کوثر کو پرنسپل کالج آف نرسنگ امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال کا اضافی چارج دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق مس شازیہ کوثر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔