لاہور(پی پی آئی) لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔شہرمیں 10 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کر دیا جائے گا، پی پی آئی کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے، تعلیمی اداروں، ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔