کراچی(پی پی آئی) پاکستان سے سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورپاکستان میں ملبوسات کا شعبہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اس شعبے میں برآمدات بڑھ رہی ہیں، پاکستانی کمپنیاں انفرادی طور پر سپلائی چین میں شفافیت کے عالمی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ترین ٹریس ایبلٹی ٹیکنالوجیز اپنا رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ملبوسات کی سرکردہ کمپنیاں 2050 تک ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے.