ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پشاور ہائیکورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں بارے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

پشاور (پی پی آئی)ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔ پی پی آئی کے مطابق بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی جبکہ جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اسپیکر قومی اسمبلی کو منتخب ارکان کے حلف سے روکا ہوا ہے جبکہ گزشتہ سماعت پر لارجر بنچ نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔عدالت نے چھ آئینی سوالات اٹھائے اور ان پر اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب کی تھی۔ بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار قاضی انور ایڈوکیٹ نے دلائل دیئیبعدازاں، 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دی۔