کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔اٹارنی جنرل،نیپرا اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست کی سماعت 21 مارچ کو  سپریم کورٹ میں ہوگی۔ یاد رہے کہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں 10،10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں حالانکہ وزیر اعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔