کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی سوڈان دنیا کا انتہائی غریب اور لکسمبرگ دنیا کا سب سے متمول ملک

کراچی(پی پی آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے دنیا کے امیر اور غریب ترین ممالک کی  فہرست جاری کی ہے جس میں، جنوبی سوڈان کو دنیا کا انتہائی غریب اور لکسمبرگ کو دنیا کا امیر ترین  ملک ظاہر کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق غریب ملکوں میں پاکستان کا  52واں نمبر ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں ابتدائی 10 نمبروں میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی تیسرے اور چوتھے نمبر وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے،غریبین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے،اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔