میر پورخاص: سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بلدیہ میرپورخاص انتظامیہ او پی ایس ملازمین کو ان کی اصل پوسٹوں پر بھیجنے میںناکام ، نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلی پوسٹوں پرتاحال کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9مئی 2014کو سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو حکم دیا تھا کہ او پی ایس پے سیکیل ملازمین کو فوری طور پراصل گریڈ کی پوسٹوں پر تعینات کیا جائے، بلدیہ میرپورخاص کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیہ میرپورخاص میں نچلے گریڈ کے 22ملازمین اعلیٰ گریڈ کی پوسٹوں پر ابھی تک کام کر رہے ہیں جنھیں مختلف سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
Next Post
نیس اوپن ٹینس: جان انسر، نکولس تیسرے مرحلے میں
Thu May 22 , 2014
نیس: نیس اوپن ٹینس کے دفاعی چیمپئن امریکی ا سٹار جان انسر اور نیکولس نیس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے،اعصام الحق اور بوپنا پر مشتمل پا ک بھارت جوڑی ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔نیس میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں عالمی نمبر گیارہ جان انسر نے ہم وطن […]
