شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کا مستقبل پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں پر منحصر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں پر منحصر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کے دوران کیا جو لارنس کالج مری میں نویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کو اسکالرشپ سکیم کے ذریعے معروف عالمی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر قلعہ سیف اللہ کے 2022 کے سیلاب سے متاثرہ طالب علم کو ملک کے ممتاز تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔طالب علم نے وزیراعظم سے ملاقات کا موقع دینے پر شکریہ ادا کیا۔