کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ نے گرمی کی لہر کے نئے ریکارڈ سے متعلق خبردارکردیا

نیویارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ 2024، گزشتہ برس سے بھی زیادہ گرم ہونے کا خدشہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے، جس کے نتیجے میں گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کی موسم اور آب و ہوا کی ایجنسی کی سالانہ اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ رپورٹ میں ابتدائی اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 2023 اب تک کا گرم ترین سال تھا۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 10 سال کا گرم ترین دور ریکارڈ کیا گیا تھا،تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا کہ درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے جواب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین خطرے کے دہانے پر ہے یعنی زمین کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کی آلودگی آب و ہوا میں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں گرم موسم کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے، یہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے۔ڈبلیو ایم او کے مطابق 2023 کے آخر تک 90 فیصد سے زائد سمندروں کو گزشتہ سال کے دوران گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا، ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویوز کے سمندری ماحولیاتی نظام پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔