کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کی فضائی آلودگی نے  پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی مسلسل چوتھے سال بھی فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست ہے۔بلومبرگ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”بھارت پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نئی دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا“۔بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث لوگوں میں گلے کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں اور سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے۔دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ”نئی دہلی کی آب و ہوا کی شفافیت کا پیمانہ 2022میں 89.1 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا جبکہ 2023 میں یہ پیمانہ 92.7 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک بڑھ گیا“۔پی پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کا تدریسی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔