کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر نوہیرا شیخ اورپروفیسر ایم اے نجیب کادورہ مقبوضہ کشمیر

ممبئی(پی پی آئی) آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی سپریم اور کل ہند صدر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مقبوضہ کشمیر کا دو روزہ دورہ کرکے ریاست کے تمام معاملات سے آگاہی حاصل کی، دورہ  میں ایم ای پی کارگزار صدر پروفیسر ایم اے نجیب ان کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے  مقامی حالات سے واقفیت حاصل کی اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مسائل اور ضروریات پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے جموں، سری نگر میں دفاتر کا افتتاح بھی عمل میں آیا، اور کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے پارٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ جس میں خواتین کے حقوق کے تئیں بیداری، بچوں کے ساتھ بچیوں کی تعلیمی ضروریات پر غور و فکر، میڈیکل سروسز کی بہتر اور مفت فراوانی، سرکاری اسکیموں کا عوام تک مکمل طریقے سے پہنچ پانا اور ان کا عوام کو فائدہ پہنچانا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تمام وسائل پر غور وخوض کیا گیا۔