انقلابی جدوجہد کے ثمرات حاصل کرنا آسان کام نہیں: ایم کیو ایم

حیدرآباد: انقلابی جدوجہدکے ثمرات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور اس عظیم جدوجہد کا سپاہی ہر قربانی کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے مذید کہاکہ ایم کیوایم ایک انقلاابی تحریک ہے جو ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کے خاتمہ کی جدوجہد کررہی ہے اور اسکی انقلابی جدوجہد سے خائف قوتیں ایم کیوایم کی پرواز کو روکنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات اور نظریہ ہمیں قانون اور آئین کی پاسداری کا درس دیتاہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ تمام تر جبر ومظالم کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان ملک کی بقاءو سلامتی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔انھوں نے کہاکہ انقلابی جدوجہد کے مخالف ملک پر اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے ایم کیوایم کو دہشت گرد جماعت ثابت کرنے کی سازشیں کررہے ہیں اور ماضی میں بھی ان ا قتدار پرستوں نے آواز حق کو دبانے کےلئے ایم کیوایم پر شب خون مارا مگر ناکامی انکا مقدر بنی اور ایم کیوایم کی سچائی دنیا کے سامنے قدرت نے پیش کی ۔انھوں نے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم ملک کی بقاءو سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار اداکررہی ہے اور قائدتحریک اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی کی طرح نا کام ہونگے اور انقلابی جدوجہد ایک دن ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔

Next Post

انگلینڈ کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں:مائیکل وان

Wed May 21 , 2014
لندن: انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا کپتان الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں ہوگا۔وان کا کہنا ہے اب کہ الیسٹر کک پربہت دباﺅ ہے اورمزیدناکامیوں سے مداحوں اور عوام کے دباﺅ میں اضافہ ہوسکتاہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے […]