کراچی(پی پی آئی)عید الفطر پر عوام کی سہولت کے لئے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے کے نظام کوچلانے کے لیے زیادہ تر سامان باہر سے منگوانا پڑتا ہے،55 ارب روپے وفاقی حکومت سب سڈی دیتی ہے تو وہ سب پنشن کے مد میں چلے جاتے ہیں،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے خسارے کا شکار نہیں ہے ہم چھوٹی موٹی مینٹیننس خود کررہے ہیں. ایک کوچ پر دس لاکھ روپے خرچ ہوتا ہے،تنخواہیں بھی خود دے رہے ہیں۔ اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے،پنشن کے سوا حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے،گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Next Post
راولپنڈی کی حدود میں ڈرون کیمرے، کبوتر بازی، ہوائی فائرنگ و آتش بازی، پتنگ بازی اور لیزر لائٹ پر پابندی
Thu Mar 21 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان ڈے کی پریڈ کے حوالے سے راولپنڈی میں جمعرات اکیس مار چ کو تعطیل رہیجبکہ اورجمعہ بائیس مارچ کو بھی مقامی تعطیل رہے گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نوٹیفکیشن مطابق اس کا اطلاق راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات پر نہیں ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق راولپنڈی […]
