امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ مسترد کردیا گیا ہے: شیری رحمان

اسلام آباد(پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی رہنماسینیٹر شیری رحمان نے امریکی کانگریس کی خارجہ اْمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے بعد اب امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہہ کر مسترد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اْمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو نے واضع طور پر سائفر بیانیہ ایک جھوٹ قرار دیا ہے۔ اب یہ باضابطہ طور پر طے ہو چکا ہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا۔ آڈیو لیک میں عمران خان اور ان کے ساتھی سائفر پر سیاست کھیلنے کی منصوبہ بندی بناتے سنائی دیے۔ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری سائفر کیس سماعت میں تفصیلی وضاحت پیش کر چکے ہیں۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ ایک سفارتی تحریر کو سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سائفر بیانیہ کو اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی اور خارجی مفادات کو داؤ پر لگانے کی بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سفری خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کمی

Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال پہلے 8 ماہ میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 480 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال […]