پنجاب میں بجٹ تک 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں اسکیم نظر آئے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیں۔پی پی آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن منایاگیا

Thu Mar 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کوجنگلات کا عالمی دن منایا گیا، رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے جنگلات میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کسی بھی ملک کے 25 یا پھر کم از کم 20 فیصد رقبے پر جنگلات ہونے چاہئیں […]