سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دورانِ احتجاج فائرنگ کیس،محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع

پشاور (پی پی آئی)پشاورہائی کورٹ نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی ہے۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے محسن داوڑ کی ضمانت اور ایف آئی آر کے خاتمے کی درخواست پر سماعت کی۔بعد ازاں عدالت نے محسن داوڑ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے محسن داوڑ کی ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا تھا۔