سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا

نئی دلی(پی پی آئی) بھارت میں انڈین نیشنل کا نگریس نے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے کے خلاف پارٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ کانگریس رہنماؤں نے نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ انتخابی مہم کے لئے اپنے کھاتوں سے رقم نہیں نکال پا رہے ہیں جسکی وجہ سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا تھا۔ کانگریس کا کہنا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ایسا مودی حکومت کے اشارے پر کیا ہے۔راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے رہنما ہوائی سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ ریل سے بھی سفر نہیں کر سکتے، ہمارے لیے اپنے رہنماؤں کو ایک شہر سے دوسرے شہر بھیجنا مشکل ہو گیا ہے،ہم اشتہار نہیں دے پا رہے، ملک کے 20 فیصد لوگ ہمیں ووٹ دیتے ہیں،لیکن آج ہمارے پاس دو روپے نہیں ہیں، یہ سب ہمیں الیکشن میں ہرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔