سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلوکارہ شہناز بیگم کی پانچویں برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) ممتاز گلوکارہ شہناز بیگم کی ہفتہ کو پانچویں برسی منائی گئی۔سحر انگیز آواز اور خوبصورت انداز کی مالک شہناز بیگم کا تعلق مشرقی پاکستان سیتھا۔ ان کے ملی نغمے اور گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔شہناز بیگم2 جنوری 1952کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، نو عمری میں ہی وہ موسیقی سے منسلک ہوگئیں، پانچ دہائیوں تک فن گلوکاری سے وابستہ رہیں، انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن سے گلوکاری کے اسرار و رموز سیکھے۔مرحومہ شہناز بیگم مشرقی پاکستان کی پہلی گلوکارہ تھیں جنہوں نے اردو میں ملی نغمات پیش کئے۔شہناز بیگم کے گائے ملی نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں، جن میں ”جیوے جیوے پاکستان“، ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے“، ”وطن کی مٹی گواہ رہنا“، ”موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا“ شامل ہیں۔بنگلا دیش کے قیام کے بعد شہناز بیگم وہاں منتقل ہوگئیں اور گلوکاری کا سلسلہ بھی جاری رکھا، 1990میں انہیں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا، عمرہ کی ادائیگی کے بعد شہناز بیگم نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا۔23 مارچ 2019کو شہناز بیگم دل کا دورہ پڑنے کے باعث67 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں