شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب ہر وقت ایک ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہرگھڑی اور ہرموقع پر فخر سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ج ایک ٹویٹ میں انہوں نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیاجو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔وزیراعظم نے سعودی رہنما سے ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کیلئے اپنی نیک خواہشات پہنچائیں۔شہبازشریف نے کہا انہوں نے سعودی وزیردفاع کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز” نشان امتیاز،، ملنے پرانھیں مبارک باد بھی دی جو انھیں پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی وزیر کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔