سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا،صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی، وفاقی وزراکے استقبال اور دیگر سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ استعمال پر پابندی ہوگی۔