پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں اشتہار ات  جلد متوقع

اسلام آباد(پی پی آئی)پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہوں گے،حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات تیز کر دئیے،بین الاقوامی سطح پر اشتہارات برائے نیلامی دئیے جائیں گے،پاکستان نے پی آئی اے کی فروخت کیلئے ورلڈ بینک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابقبین الاقوامی سرمایہ کارگروپس سے رابطے شروع ہیں۔ سعودیہ،ترکی، ملائشیا، قطر، یو اے ای، جرمنی،فرانس اور نیدرلینڈز کے انویسٹرز نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ملک کے تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ تمام پی آئی اے جہاز اور روٹس کے علاوہ انجینئرنگ، کیٹرنگ اور کارگو سمیت متعدد شعبے بھی ڈیل میں شامل ہونگے۔قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی تھی۔بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی

Latest from Blog