کراچی(پی پی آئی) ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے مالی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے اشتراک سے ملک کے پہلے ”سینٹر آف ایکسیلینس فار ویمن” کا آغازکیا ہے۔ موبی لنک بینک ایریڈ یونیورسٹی کے آؤٹ ریچ پروگراممیں شراکت دار کے طور پر کام کرے گا، جو پوٹھوہار خطے کے تقریبا 200 دیہات میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔پی پی آئی کے مطابقپاکستان کے زرعی شعبہ کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 24 فیصد حصہ ہے اور ملک کی نصف افرادی قوت اس شعبے سے منسلک ہے۔ اس زرعی لیبر فورس میں خواتین کا تناسب 45 فیصد ہے، جو زیادہ تر چھوٹے کھیتوں میں کام کرتی ہیں۔ موبی لنک بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر حارث محمود چودھری نے کہاکہ ہمارے 40 فیصد قرض دہندگان زراعت سے وابستہ ہیں شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر گلشن ارشاد نے کہا، ”زرعی ترقی سے خواتین کی ڈیجیٹل اور مالی شمولیت کو فروغ ملے۔