اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپریل 2024 کے پہلے 15 دن میں 12 سے 13 چھٹیاں متوقع

کراچی(پی پی آئی)سال 2024 میں ایسا مہینہ آنے والا ہے، جب بالخصوص سندھ میں طلبااور کئی دفاتر کے ملازمین ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے 15 دنوں میں سے 12 سے 13 چھٹیاں متوقع ہیں۔یکم اپریل کو یوم علی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں کی تعطیل ہوتی ہے۔ اس تعطیل کے حوالے سے جمعہ کے روز سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اسی طرح 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہے اور اس کے بعد 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کی بھی چھٹی ہے۔جبکہ 6 اور 7 کو ہفتہ اور اتوارآ رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شب قدر 10 اور پھر 11، 12 اور 13 اپریل کوعید الفطر کی چھٹیاں جبکہ 14 اپریل کو ایک بار پھر اتوار آ رہا ہے۔یوں اس طرح اساتذہ اور طلبا ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیاں انجوائے کرنے والے ہیں۔