اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈھائی سال قبل اغوا ہونے والی کم سن پریا کماری کی بازیابی کیلئے ریلی

سانگھڑ(پی پی آئی)ڈھائی سال قبل اغوا ہونے والی کم سن پریا کماری کی بازیابی اور سندھ میں ڈاکو کلچر کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں سول سوسائٹی نے بھرپور احتجاج کیا۔شہداد پور،سنجھورو،کھپرواورٹنڈوآدم نیزشاہ پور چاکر میں مظاہرے کئے گئے۔شاہ پور چاکر میں مختلف سماجی تنظیموں اور اسکول کی طالبات نے ریلی نکالی  جس کے شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پریا کماری کی بازیابی کا مطالبہکیا اور یاد دلایا کہ ڈھائی سال ہو گئے  ہیں لیکن پریا کماری کا کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس پریا کماری کی بازیابی میں سنجیدہ نہیں آج پورا سندھ سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت اور پولیس خاموش بنے ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری کے ساجن داس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا سندھ ہماری سرزمین ہے لیکن ہم یہاں خود کو غیر محفوظ محسوس تصورکرتے ہیں ہماری بیٹیوں سے زبردستی مذہب تبدیل کرایا جاتا ہے اور پریا کماری جیسی معصوم بیٹیوں کو اغوا کیا جاتا ہے ہمارے لیے ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہم یہاں سے نقل مکانی کا سوچ رہے ہیں اگر پریا کماری کو جلد بازیابنہ کرایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔