یورپ جانے کی کوشش، پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت ترکی کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

استنبول(پی پی آئی) بہتر مستقبل کے خواب نیک کوئٹہ کے ایک اور خاندان کی زندگی نگل لی، یورپ جانے کی کوشش میں پاکستانی جوڑا 4بچوں سمیت سمندر میں ڈوب گیا۔ رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کو استنبول میں سپرد خاک کردیا۔پی پی آئی کے مطابق کشتی ترکیہ کے صوبے چناق قلعہ میں سمندری طوفان کے باعث الٹی۔ علی آغا اور ان کے خاندان سمیت کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے۔کوئٹہ کے رہائشی علی آغا اپنی اہلیہ اور چار بچوں کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے ترکیہ سے کشتی میں بیٹھ کر بہتر زندگی کا خواب لیے یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے لیکن اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی بدقسمت خاندان کی زندگی کا سفر ختم ہوگیا۔ ترک حکام کے مطابق کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Latest from Blog