لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار

کراچی(پی پی آئی)لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر فیصل عرف ملا مقابلے کے بعد ہینڈ گرینیڈ و رائفل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی امجد حیات کے مطابق فیصل عرف ملا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ امجد حیات نے مزید بتایا کہ فیصل عرف ملا گینگ وار کے رکن وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے کہنے پر بلڈروں، تاجروں، دوکانداروں سمیت دیگر کاروباری شخصیات کو بھتہ کی پر چیاں دیتا تھا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ملا بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکوں اور قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد رائفل بھی برآمد ہوئی۔

Latest from Blog