یو علیؓ پر فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے: آئی جی سندھ

کراچی:(پی پی آئی)  انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر سندھ بھر میں فول پروف سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اپنے بیان میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ مجالس اور مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر سکیورٹی کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے، واچ ٹاورز اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جلوس سے ملنے والے تمام راستوں، انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنایا جائے، مختلف علاقوں سے برآمد ہونیوالے مرکزی اور چھوٹے بڑے جلوسوں کے اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جنس کو مزید بڑھایا جائے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ معلومات کے حصول شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلع ٹو ضلع، تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پر دوران سنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اورسرچنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔

Latest from Blog